(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل نے صیہونی وزیردفاع کے بیان پر کہا ہے کہ اسرائیل پر حملے کا کوئی ارادہ نہیں تاہم ہم پر حملہ صیہونی ریاست کو ناقابل تلافی غلطی ہوگی۔
لبنانی مزاحمتی تنظیم ‘حزب اللہ’ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل نعیم قاسم نے صیہونی ریاست کے وزیر دفاع اور سابق اسرائیلی آرمی چیف بینی گینٹز کے اس بیان جس میں انھوں نے حزب اللہ کی جانب سے اسرائیلی فوجی تنصیبات کی ویڈیو جاری کرنے پر کہا تھا کہ "اسرائیلی شہریوں کو تشویش میں مبتلا ہونے کی ضرورت نہیں ہے ہم جانتے ہیں کیا کرنا ہے اور کب کرنا ہے ، انہوں نے حزب اللہ پر الزام عاید کیا کہ وہ شہری آبادی میں میزائل اور گولہ بارود ذخیرہ کر رہی ہے۔”پر کہا ہے کہ حزب اللہ کا صیہونی ریاست پر حملہ کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے تاہم اگر اسرائیل نے ہم پرحملہ کیا تو صہیونی دشمن کو وہ دن دیکھنا پڑے کا جس کی اس کو توقع نہیں ہوگی ،۔
حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے کے بارے میں بات کرتے ہوئے نعیم قاسم نے کہا کہ کچھ لوگ لبنانی قوم کو کم زور کرنا چاہتے ہیں اور وہ اس مقصد کے لیے حزب اللہ کو غیر مسلح کرنا اور لبنانی مزاحمت کو کم زور کرنا چاہتے ہیں۔ حزب اللہ مزاحمت کا راستہ ترک نہیں کرے گی۔ ہم لبنانی قوم کے دفاع کی فرنٹ لائن پر کھڑے ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل اسرائیلی ریاست کی دھمکی پر حزب اللہ کے ترجمان نے کہا تھا کہ اسرائیل کو علم نہیں ہے کہ حزب اللہ سے جنگ کی صورت میں دنیا وہ کچھ دیکھے گی جس کا اسرائیل نے کبھی سوچا بھی نہیں ہوگا اور اس کے بعد حزب اللہ نے صیہونی ریاست کی اہم اور حساس فوجی تنصیبات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کردی تھی۔