(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطین کے صدر کا کہنا ہے کہ تمام فلسطینی فریقین انتخابات منعقد کرانے پر متفق ہیں لیکن اسرائیل بیت المقدس میں انتخابات منعقد کرانے میں رکاوٹ ڈال رہا ہے، اسرائیل نہیں چاہتا کہ فلسطین میں انتخابات ہوں ۔
فلسطین کے صدر محمود عباس نے گزشتہ روز فلسطین میں انتخابات کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے فلسطین کی قانون ساز کونسل اور صدارتی انتخابات منعقد کرانے کے حوالے سے کہا ہے کہ اسرائیل ،بیت المقدس میں انتخابات منعقد کرانے کی شدید مخالفت کررہا ہے۔
محمود عباس نے کہا کہ مغربی پٹی،القدس شہر اور غزہ میں انتخاب منعقد کرنے کے حوالے سے ان کا کہنا تھاکہ اسرائیل نہیں چاہتا کہ بیت المقدس میں انتخابات منعقد ہوں۔ تمام فلسطینی فریقین انتخابات منعقد کرانے پر متفق ہیں لیکن اسرائیل بیت المقدس میں انتخابات منعقد کرانے میں رکاوٹ ڈال رہا ہے۔ محمود عباس نے کہا کہ حماس نے بھی بیت المقدس ، غزہ پٹی، مغربی پٹی میں کے تمام علاقوں میں انتخابات کرانے کی شرط پر موافقت کی ہے۔