(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسرائیلی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ملک میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے متاثرین میں غیر معمولی اضافہ دیکھنےمیں آیا ہے۔
صیہونی ریاست کی وزارت صحت کی جانب سے جاری رپورٹ میں کورونا وائرس کے اچانک بڑھنے والے کیسز پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے 100 سے زائد مریضوں کی تصدیق کی گئی ہے ، وائرس کے کیسز میں غیرمعمولی اضافہ انتہائی تشویشناک ہے ۔
رپورٹ کے مطابق اب تک اسرائیل میں کورونا وائرس سے مجموعی طورپر 17،024 صیہونی متاثر ہیں جبکہ 284 صیہونی عالمی وباء سے ہلاک ہوچکے ہیں ۔
واضح رہے کہ مقبوضہ بیت المقدس کے ایک اسکول میں بھی متعدد کورونا وائرس کے کیسز ریکارڈ کیئے گئے ہیں جس کے بعد حکومت نے القدس میں اسکول کھولنے کے فیصلے پر نظرثانی کا فیصلہ کیا ہے۔