(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسرائیلی وزارت صحت کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ صیہونی ریاست میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد میں غیر معمولی اضاضہ دیکھنے میں آیا ہے تاہم اس کے باوجود ملک میں تعلیمی اداروں کو بند نہیں کیا جائے گا۔
اسرائیلی وزارت صحت کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسرائیل میں کرونا کے مزید 116 کیس سامنے آئے ہیں جس کے بعد صیہونی ریاست میں کورونا وائرس کے متاثرین کی مجموعی تعداد 17,562 ہوئی ہے ۔
صیہونی ریاست میں گزشتہ روز کورونا وائرس کے شبے میں 10 ہزار افراد کے ٹیسٹ لیے گئے جن میں 116 کے نتائج مثبت آئے ہیں ،اسرائیل میں کورونا سے متاثرین میں سے تقریبا 100 کے قریب کی حالت خطرے میں بتائی جارہی ہے 14 ہزار 955 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔