(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) کورونا وائرس کے متاثر صیہونی آبادکارنے کثیر المنزلہ عمارت سے کودکر خودکشی کی کوشش کی تاہم اس کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں اس کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جاررہی ہے ۔
اسرائیلی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ فلسطین کے شمالی شہر طبریا میں کورونا وائرس سے متاثر 34 سالہ صیہونی آبادکار نے ایک بلند عمارت کی چھت سے خودکشی کی کوشش کرتے ہوئے چھلانگ لگادی اور شدید زخمی ہوگیا ۔
اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ مریض کو گزشتہ ہفتے کورونا سے متاثر ہونے پر اسپتال میں داخل کیا گیا تھا تاہم اس کی حالت خطرے سےباہر تھی ، اسپتال ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ مریض نے عالمی سطح پر ہونے والی ہلاکتوں سےخوفزہ ہوکر خودکشی کی کوشش کی ۔