(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صیہونی ریاست کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کورونا کی وبا کی وجہ سے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران آٹھ افراد ہلاک ہوگئے جس کے بعد ہلاک ہونے والے صیہونیوں کی تعداد 264 ہوگئی ہے۔
قابض صیہونی اسرائیلی ریاست کے وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ملک میں کوروناوائرس کے مریضوں کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کے مزید 19 کیس سامنے آئے ہیں جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 16 ہزار548 ہو گئی ہے، متاثرین میں 66 کی حالت تشویشناک ہے تاہم اب تک 11 ہزار956 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں ۔