(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) وزارت صحت کے مطابق قابض صیہونی ریاست میں عالمی وباء کورونا وائرس سے متاثرین کی مجموعی تعداد آٹھ ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جن میں ڈیڑھ سو کے قریب مریضوں کی حالت تشویشناک حد تک خراب ہے ۔
قابض صیہونی ریاست کی وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان میں بتایاگیا ہے کہ اسرائیل میں گزشتہ روز کورونا وائرس سے متاثرہ دو مریضوں کی ہلاکت کے بعد ہلاک ہونے والے اسرائیلی شہریوں کی تعداد55 ہوگئی ہے جبکہ اس کے متاثرین کی تعداد میں بھی روزانہ کی بنیاد پر اضافہ ہورہا ہے ۔
بیان میں بتاتاگیا ہے کہ وائرس سے متاثرین کی مجموعی تعداد 8ہزار 6 سو 11 ہے جس میں سے ڈیڑھ سو کے قریب متاثرین کی کی حالت نازک ہے۔
واضح رہے کہ قابض صیہونی ریاست میں کورونا وباء سے بچاؤکیلئے لاک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے حکومت کا کہنا ہے کہ اگر وائرس سے متاثرین کی تعداد میں کمی نہیں آئی تو لاک ڈاؤن کی معیاد میں اضافہ کیا جائے گا۔