(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ ) اسرائیلی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران تین متاثرین ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ 1578 نئے کورونا متاثرین کی تصدیق کی گئی ہے۔
اسرائیلی وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان میں ملک میں کورونا وائرس کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتےہوئے کہا گیا ہے کہ اسرائیل میں کورونا وائرس کے پھیلاؤمیں غیر معمولی اضافہ ہورہا ہے اور ہر روز اس وباء سے سیکڑوں لوگ متاثر ہورہے ہیں، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے متاثر ہونےوالے تین افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ 1578 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی ہے۔
اسرائیل میں کورونا ہلاک ہونےوالے صہیونیوں کی مجموعی تعداد 365 ہوگئی ہیں 183 متاثرین کی حالت تشویشناک ہے اور 54 مریض وینٹی لیٹر پرہیں جبکہ 19 ہزار323 صحت یاب ہوگئے ہیں۔