(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صیہونی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ وائرس سے متاثر ہونے والے 127 صیہونیوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ 66 صحتیاب ہوچکے ہیں۔
صیہونی ریاست کے وزارت صحت کے ترجمان کی جانب سے جاری ہونےوالے بیان میں بتایا گیا ہے کہ عالمی وباء کورونا وائرس سےگذشتہ روز”سوروکا”اسپتال میں زیرعلاج ایک 63 سالہ خاتون ہلاک ہوگئی جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 46 ہوگئی ہے، متاثر صیہونیوں کی تعداد بڑھ کر 8018 ہوگئی ہے 127 کی حالت تشویشناک ہے جبکہ 66 افراد صحت یاب ہوئے ہیں
واضح رہے کہ کورونا وائرس کے باعث قابض صیہونی ریاست میں ایک ماہ کیلئے لاک ڈاؤن نافذ ہے تمام تعلیمی عوامی مراکز اور دیگر سیاحتی مقامات کو بند کردیا گیا ہے ۔