• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 17 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

اسرائیل میں نتین یاھوکے خلاف مظاہرے، جھڑپوں میں متعدد مظاہرین زخمی

پیر 20-07-2020
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
اسرائیل میں نتین یاھوکے خلاف مظاہرے، جھڑپوں میں متعدد مظاہرین زخمی
0
SHARES
0
VIEWS

(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ ) ہزاروں غیر قانونی آبادکاروں  نے اسرائیل میں  تشویشناک حد تک بڑھنے والے کورونا وائرس  کے کیسز ، بدترین معاشی حالات اور بیروز گاری  کے خلاف اسرائیلی وزیراعظم نین یاھو کی رہائش گاہ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے صہیونی پولیس نے لاٹھی چارج اور واٹر کینن کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں  متعدد غیر قانونی آبادکارزخمی ہوگئے ۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے  مطابق   صہیونی وزیراعظم نیتن یاھو کے خلاف مبینہ بدعنوانی ، اختیارات کا ناجائز فائدہ اٹھانے اور اعتماد کو ٹھیس پہنچانے کے الزامات میں فرد جرم عائد ہونے کے بعد اسرائیلیوں میں ان کے خلاف عوامی غیظ و غضب بڑھ گیا ہے ،  گزشتہ روز ہزاروں صہیونی آبادکاروں نے صہیونی وزیراعظم کے گھر کے باہر احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے وزیراعظم سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ، مظاہرین میں طلباء و طالبات  سمیت مختلف سماجی اور مذہبی جماعتوں کے کارکنان نے شرکت کی  ، مظاہرین نے۔

صہیونی پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے  لاٹھی چارج کی اور  واٹر کینن کا استعمال کیا جس کے  نیتجے  میں متعدد مظاہرین زخمی ہوئے جبکہ پولیس نے دو مظاہرین کو گرفتارکیا ہے ۔

دوسری جانب تل ابیب میں ساحل کے کنارے سیکڑوں افراد نے بھی صہیونی وزیراعظم نیتن یاھو کو نااہل قرار دیتے ہوئے ان کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ، مظاہرین نے کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز   کوکی نا اہلی  قرار دیا اور وزیراعظم نیتن یاھو سے فوری مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کے لاک ڈاؤن سے قبل غیر قانونی صہیونی ریاست میں بیروزگاری کی شرح 21 فیصد تھی جو  عالمی وباء کے بعد بڑھ کر 29 فیصد ہوگئی ہے ۔

Tags: تل ابیبصہیونی ریاستمظاہریننیتن یاھو
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.