(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صیہونی ریاست میں کورونا کی تیز ترین ویکسینیشن جاری ہے اس کے باوجود غیرقانونی صیہونی آبادکاروں کی کورونا سے اموات میں کمی نہیں آسکی ہے۔
صیہونی ریاست کی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کےمطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں مہلک وائرس کورونا کے مزید 23مریض دم توڑ گئے جبکہ 3 ہزار 662 نئے کیسز کا اندراج کیا گیا ہے۔
صہیو نی ریاست میں عالمی وبا سے ہونے والی ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 5 ہزار922 ہوچکی ہے جبکہ متاثرین کی تعداد 8 لاکھ 6 ہزار 811 ہے، چوبیس گھنٹو ں کے دوران کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے تیس ہزار ٹیسٹ کیے گئے جس میں تین ہزار چھ سو باسٹھ نئے مریضوں کی تصدیق کی گئی، صیہونی ریاست میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کا تناسب 4 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے، ملک میں فعال کیسز کی تعداد 38 ہزار 650 ہے، 668 کی حالت خطرے میں ہے جبکہ 212 وینٹیلیٹرپر ہیں۔