(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صیہونی ریاست میں آئندہ اتوار سے پرائمری اسکول، اسپورٹس کلب اور ورزش کے مراکز کھولنے کا اعلان کیا ہے۔
صیہونی ریاست کے عبرانی نیوز چینل نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی حکومت نے کورونا وائرس کے پھیلاؤسے روک تھام کیلئے عائدکردہ لاک ڈاؤن میں مرحلہ وار نرمی لانے کا فیصلہ کیا ہے، وزارت صحت کی طرف سے وضع کردہ اصولوں کو مد نظر رکھتے ہوئے بازاروں کو کھولنے اور شہریوں کو خریداری کے لیے بازاروں میں جانے کی اجازت دے دی ہےتاہم یہودیوں کے مذہبی تہوار ‘لاگ باعومیر’ کی تقریبات کے اختتام تک اسکول بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ ایس ا پیز کے تحت دکاندار اور گاہک اپنی دکانوں میں سینی ٹائزنگ اور صحت وصفائی کا خاص خیال ررکھیں اور جراثیم کش اسپرے کا استعمال کریں۔
واضح رہے کہ اسرائیل میں کورونا کے متاثرہ افراد کی تعداد 16 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ 240 یہودی آباد کار کرونا سے ہلاک ہوچکےہیں۔