• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 1 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

اسرائیل میں سنگین جنگی جرائم کی تحقیقات کے حوالے سے کھلبلی

بدھ 07-04-2021
in خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں, فلسطین
0
اسرائیل میں سنگین جنگی جرائم کی تحقیقات کے حوالے سے کھلبلی
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) اسرائیلی فوج اور وزارت خارجہ فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کے سنگین جنگی جرائم کی تحقیقات کے نوٹس کا مثبت جواب دینے کے حق میں ہیں جبکہ حکومتی عہدیدار تذبذب کا شکار ہیں۔

صیہونی ریاست کے معروف عبرانی نیوز چینل "کان ” نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ بین الاقوامی فوجداری عدالت کی جانب سے مقبوضہ فلسطین کے محصور شہر غزہ میں اسرائیل کی جانب سے سنگین جنگی جرائم کی تحقیقات کا آغاز ہوچکا ہے اور اس حوالے سے اسرائیل کو اپنا جواب داخل کرانے کیلئے ایک ماہ کی مہلت دی گئی تھی جو ختم ہونے والی ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی فوجداری عدالت میں اپنا جواب داخل کرانے یا نہ کرانے کے حوالے سے صیہونی وزیراعظم بیجمن نیتن یاھو کی زیر صدارت ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس کا فیصلہ کیا گیا ہے جس میں جواب داخل کرانے یا نہ کرانے کے حوالے سے تمام پہلوؤں کا بغور جائزہ لیا جائے گا ۔

چینل کے ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوج اور وزارت داخلہ اس بات پر متفق ہیں کہ اسرائیل کو اپنا جواب داخل کرانا چاہئے اور بین القوامی فوجداری عدالت کے دائرہ کا اور اختیار کے حوالے سے دلیل دینا چاہئے جبکہ حکومتی عہدیدار اس تجویز پر تذبذ ب کا شکار ہیں ۔

واضح رہے کہ قابض صیہونی فوج کی جانب سے 2014 میں مقبوضہ فلسطین کے محصور شہر غزہ میں شہری آبادی پر وحشیانہ بمباری کی تھی جس کے نتیجے میں 200 سے زائد فلسطینی شہید اور ہزاروں زخمی ہوگئے تھے جس میں اکثریت خواتین اور بچوں کی تھی ۔

Tags: بین الاقوامی عدالت انصافجنگ بندیجنگی جرائمعالمی فوجداری عدالتنیتن یاھو
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.