مقبوضہ فلسطین : عالمی وبانے پوری دنیا میں تباہی مچائی ہوئی ہے تاہم صیہونی ریاست کے حکام کو امید ہے کہ آئندہ 15روز میں غیر ضروری د کانیں ، جمز اور لائبریریاں دوبارہ کھول دی جائیں گی۔
صیہونی ریاست میں وزارت برائے صحت کے عہدیدار نے مقامی میدیا کو دیئے گئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ صیہونی ریاست میں ویکسینیشن کا عمل تیزی سے جاری ہے اور 23 فروری کو صورتحال کا دوبارہ تجزیہ کیا جائے گا اور اس دوران 50 سال سے زیادہ عمر کے 90 فیصد افراد کو ویکسین دی جا چکی ہوگی جس کے بعد امید ہے کہ شہر میں جمز ،ریسٹورانٹس ،اور بازار کو کھول دیا جائے گا۔
انھوں نے بتایا کہ صیہونی ریاست میں کورونا سے ہونےوالے انفیکشن کی شرح میں کمی آئی ہے اور اس میں لازمی طور پر مزد کمی ہوچکی ہوگی ۔اسی لاک ڈاؤن میں آسانی کے منصوبے کے تحت ، 9 مارچ تک پب ، کیفے اور ریستوران کو دوبارہ گاہکوں کا خیرمقدم کرنے کی اجازت نہیں ہوگی –