(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اقوام متحدہ کی جانب سے پرانے بیت المقدس اور پناہ گزین کیمپوں میں طبی سرگرمیاں شروع کی گئی تھیں تاہم اسرائیل نے انہیں کام سے روک دیا۔
اقوام متحدہ کا فلسطینی پناہ گزینوں کی بہبود کاذمہ دار ادارہ ‘اونروا’ کے ترجمان سامی مشعشع نے بتایا کہ اسرائیلی انتظامیہ فلسطینی کالونیوں اور پناہ گزین کیمپوں میں فلسطینیوں کے طبی سرگرمیوں میں رکاوٹ ڈال رہا ہے۔مشعشع کا کہنا ہے کہ اونروان کی طرف سے پرانے بیت المقدس اور پناہ گزین کیمپوں میں حال ہی میں طبی سرگرمیاں شروع کی گئی تھیں مگر اسرائیل نے انہیں کام کی اجازت نہیں دی۔