• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 6 ستمبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

اسرائیل غرب اردن پر قبضے سے امن کے تمام مواقع ضائع کررہا ہے، او آئی سی

بدھ 08-07-2020
in خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں, فلسطین
0
اسرائیل غرب اردن پر قبضے سے امن کے تمام مواقع ضائع کررہا ہے، او آئی سی
0
SHARES
0
VIEWS

(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ ) غرب اردن پر صہیونی ریاست کی عملداری پر اپنے ردعمل میں او آئی سی کے سیکرٹری جنرل نے کہا ہے کہ اسلامی تعاون تنظیم فلسطینی اراضی پر اسرائیلی قبضے اور توسیع پسندانہ اقدامات کو مسترد کرچکی ہے  اسرائیل  فلسطینی اراضی پر یہودی کالونیوں کی تعمیر جاری رکھ کر عالمی قوانین کی خلاف ورزی اور امن کے مواقع برباد کررہا ہے۔

اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل یوسف بن العثیمین نے غرب اردن پر صہیونی ریاست کے ناجائز قبضے کی ایک بار پھر شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ، انھو ں نے اقوام متحدہ کے سلامتی  کونسل کے رکن ممالک سمیت اقوام متحدہ، یورپی یونین، روس اور امریکا پر مشتمل بین الاقوامی چاررکنی کمیٹی کے اراکین کو   خطوط ارسال کیے ہیں جس میں انہوں نے غرب اردن کا اسرائیل سےالحاق روکنے کے لیے فوری اور موثر اقدامات کرنے اور اسرائیل پر فلسطینی علاقوں پرقبضے کے پروگرام کو منسوخ کرنے کے لیےدباؤ ڈالنے کا مطالبہ کیا۔

انھوں نے کہا ہےکہ اسلامی تعاون تنظیم فلسطینی اراضی پر اسرائیلی قبضے اور توسیع پسندانہ اقدامات کو مسترد کرچکی ہے اور فلسطینی اراضی پر یہودی کالونیوں کی تعمیر جاری رکھ کر عالمی قوانین کی خلاف ورزی اور امن کے مواقع برباد کررہا ہے۔

 انہوں نے فلسطینیوں اور اسرائیل کے درمیان بات چیت کے عمل کو آگے بڑھانے عالمی برادری کی زیرنگرانی امن بات چیت شروع کرنے اور تنازع فلسطین کے دو ریاستی حل کے لیے ٹھوس اقدامات کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

Tags: اقوام متحدہسلامتی کونسلصہیونی ریاستغرب اردنیوسف بن العثیمین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.