(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) اسرائیلی وزیر نے کہا ہے کہ ایران اسرائیل کی شمالی سرحدوں پر فوجیں جمع کر رہا ہے، حملے کی صورت میں اسرائیل ایرانی حملوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کا اہل ہے۔
ذرائع کے مطابق عبرانی نشریاتی ادارے ماکور رشون کی جانب سے اسرائیلی وزیر برائے امور خفیہ معلومات ایلی کوہن کا بیان جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق ایلی کوہن نے دعوہ کیا ہے کہ ایرانی انتظامیہ نےاپنے اتحادیوں سےاسرائیل کا قلع قمع کرنے کی اپیل کی ہےجس کے لیے ایران اسرائیل کی شمالی سرحدوں پر فوجیں جمع کر رہا ہے تاہم اسرائیل اس کی اجازت نہیں دے گا۔
اسرائیلی وزیر نے ایران پر عائد جوہری ہتھیاروں کی تیاری پر پابندی کے حوالے سےکہا کہ ایران جوہری ہتھیاروںکی بنیاد پر دنیا پر حکومت کر نا چاہتا ہے اور اس پر لگی پابندیوں کے ہٹائےجانے کا مطلب یورپ میں دہشت گرد تنظیموں کو مزید مالی اعانت فراہم کر نے کے مترادف ہے۔
کوہن نےمزید کہا کہ ایران کے حملے کی صورت میں ان کا ملک اس کا جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔