(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ ) ملائیشیا کی بین الاقومی ویمن الائنس کی چیئر پرسن نے کہا ہے کہ اسرائیل ایک ناجائز ریاست ہے جو غصب کے ذریعے قائم کی گئی، جو گزشتہ 70 سالوں سے فلسطینی قوم کے حقوق اور ان کی سرزمین کو غصب کررہا ہے۔
ملائیشیا کی حکومت کی جانب سے فلسطین کیلئے قائم کردہ بین الاقومی ویمن الائنس کی چیئر پرسن ڈاکٹر فوزیہ محمد حسن نے "غرب اردن ہمارا ہے” کے نام سے جاری عالمی مہم کی مناسبت سے ایک ٹی وی انٹرویو میں کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ عالمی برادری اور مسلمان ممالک مظلوم فلسطینی قوم کے ساتھ ہرشعبہ ہائے زندگی میں یکجہتی کا مظاہرہ کریں اور عالمی برادری اور انسانی حقوق کے عالمی اداروں پر زور دیا کہ وہ فلسطینی قوم کےسات کیے گئے تمام وعدے پورے کریں۔
انھوں نے کہا ہے کہ ملائیشیا اسرائیل کو ایک غیرقانونی ناجائز ریاست سمجھتا ہے اسرائیل ایک ایسی ریاست ہے جو گزشتہ 70 سالوں سے فلسطینی قوم کے حقوق کو غصب کررہی ہے انھوں نے کہا کہ اسرائیل کی بنیاد ہی سرقے اور لوٹ مار سے ہوئی ہے ۔