(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ ) یہ اراضی فلسطینی خاندانوں کی ملکیت ہے جسے غیر قانونی طور پر اسرائیلی پارک کی تعمیر کے لیےقبضےمیں لیا گیاہے، حسن بریجیہ
ذرائع کے مطابق دیوار فاضل اور یہودی آباد کاری کے خلاف قائم کردہ کمیٹی کےڈائریکٹر حسن بریجیہ کی جانب سےایک بیان جاری کیا گیا ہے جس کےمطابق گزشتہ روزمقبوضہ فلسطین کےمغربی کنارے کے جنوبی شہر بیت لحم میں قابض صہیونی فوجیوں نے 700 ایکڑ فلسطینی زمین نا جائز طورپرضبط کر لی جسےاسرائیلی پارک کی تعمیر کے لیے وقف کرنے کے بعد اردگرد کیزمین کو خاردارتار لگا کر آمدورفت کے لیے مکمل طور پربندکردیاگیا ہے۔
حسن بریجیہ نے اپنے بیا ن میں واضح کیا ہے کہ یہ زمین جو غیر قانونی طور پرصہیونیوں کے پارک کے لیےقبضےمیں لی گئی ہےمقامی فلسطینیوں کی ملکیت ہے۔