(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ ) اسرائیل میں کورونا وائرس کی صورتحال تشویشناک حد تک خراب ہوگئی ہے، صیہونی ریاست کےاسپتالوںمیں نرسوں نے عملے کی کمی اور محدود وسائل کی وجہ اسپتالوں میں کام بند کردیا ہے۔
صہیونی ریاست اسرائیل میں کورونا وائرس کی صورتحال میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے ، اسرائیلی حکومت عالمی وباء سے نمٹنے میں بری طرح ناکام ہوگئی ہے جس کے بعد اسرائیلی نرسوں نے بطور احتجاج اسپتالوں میں کام بند کردیا ہے ان کا کہنا ہے کہ ان عوامل نے ان کے لیے کام کرنا ناممکن بنا دیا ہے۔
نرسنگ یونین کی سربراہ الانا کوہن نے کہا ’ہمارے پاس معاملات کو اپنے ہاتھ میں لینے اور اس آنے والی موسم سرما میں صحت کے نظام کو ختم ہونے سے روکنے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے۔‘
وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق 800 سے زیادہ نرسیں کورونا وائرس کا شکار ہوگئی ہیں جو اس وقت قرنطینہ میں ہیں اور ان کی جگہ لینے والا کوئی نہیں۔
واضح رہے کہ اسرائیلی حکومت کورونا وائرس کو قابو کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے عالمی وباء سے اب تک 409 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ 50 ہزار سے زائد متاثر ہیں اور ا س تعداد میں روزانہ تیزی سے اضافہ ہورہا ہے ۔