(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) قابض صیہونی فوج نے تاریخی شہر الخلیل میں 15 سالہ فلسطینی بچے کو گالیاں مار کرشہید کردیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آج صبح مقبوضہ فلسطینی کے شہر الخلیل قصبے بیت عوا کے داخلی راستے پر 15 سالہ فلسطینی نوجوان بهاء محمد العواودہ کو گولیاں مار کرشدید زخمی کردیا جبکہ زخمی کو طبی امداد پہنچانے کی بھی اجازت نہیں دی گئی جس کے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زخمی فلسطینی بچہ شہید ہوگیا ۔
واقع کے حوالے سے مزید تفصیلات موصول نہیں ہوسکی ہیں ۔