(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صہیونی فوجی چوکی کے نزدیک سے گزرنے والے فلسطینی کی گاڑی ضبط، فلسطینی نوجوان تشدد کے بعد صہیونی تفتیشی مرکز منتقل،
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ بیت المقدس کے رہائشی فلسطینی نوجوان محمود زغیرکو بیت المقدس کے شمال میں قلندیہ چوکی کے نزدیک سے اپنی گاڑی میں گزرتے ہوئے قابض صہیونی فوجی اہلکاروں کی جانب سے تلاشی کے بہانے روکا گیا جس کے بعدصہیونی فوج نے بغیر کسی جرم کےنوجوان کو تشدد کا نشانہ بنایا اور اس کی گاڑی کو ضبط کرتے ہوئے فلسطینی کو حراست میں لےکر اسرائیلی غیر قانونی تفتیشی مرکز منتقل کردیا۔
واضح رہے کہ صہیونی فوجیوں کی تلاشی کے دوران فلسطینی نوجوان کی جانب سے کوئی ایسی شئے برآمد نہیں ہوئی جس کی بنیاد پر نوجوان کو مزید تفتیش کے لیے حراست میں لیا جاتا تاہم قابض ریاست میں غاصب فوج اور عدلیہ کا فلسطینی باشندوں کے ساتھ روا یہ سلوک عام سی بات تصور کی جاتی ہے۔