(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) شامی فوج کے فضائی دفاعی نظام نے رات گئے ملک کے جنوب میں ایک اسرائیلی حملے کو پسپا کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق قابض ریاست اسرائیل نے مقبوضہ گولان کی سمت سےشام پر فضائی حملہ کیا جسے ناکا م بناتے ہوئے بشار الاسد کی فوج کے فضائی دفاعی نظام نے حملے کو پسپا کرتے ہوئے دشمن کے زیادہ تر میزائلوں کو مار گرایا۔ حملے میں صرف مادی نقصان ہوا۔
فوج کے ترجمان کے مطابق اسرائیلی فوج نے حملے میں جنوبی علاقے میں بعض اہداف کو نشانہ بنایا جبکہ حملےکے دوران فضا سے زمین تک اور زمین سے زمین تک مار کرنے والے میزائل داغے گئےجسےشامی فوج کے فضائی دفاعی نظام نےبہترین طریقے پر پسپا کرتے ہوئے دشمن کے زیادہ تر میزائلوں کو مار گرایا۔
شام میں انسانی حقوق کے نگراں گروپ المرصد کے مطابق اسرائیلی بم باری میں القنیطرہ صوبے کے دیہی علاقے میں شامی فورسز اور ایرانی ملیشیاؤں کے ایک عسکری ٹھکانے کو نشانہ بنایا گیا۔