(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صیہونی فوج نےدعویٰ کیا ہےکہ شہید فلسطینی نے اسرائیلی فوجیوں پر تیز رفتار گاڑی چڑھانے کی کوشش کی جس کے نتیجےمیں فائرنگ کر کے شہید کیا گیا۔
صیہونی فوج کی جانب سے جاری کی گئی ابتدائی تفصیلات کےمطابق آج جمعہ کے روز مقبوضہ فلسطین کے شہر رام اللہ شمال مشرق میں واقع قصبے غیر قانونی صیہونی آبادی حلمیش میں ایک فلسطینی باشندے نے اسرائیلی فوجیوں پر تیز رفتار کار چڑھانے کی کوشش کی جس کےنتیجے میں کچھ صیہونی فوجیوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ۔
فلسطینی کے حملے کے بعد واقع پر موجود صیہونی فوجیوں نے فلسطینی کو فائرنگ کرکے شہید کردیا ۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے تیز رفتار فلسطینی پر پہلے فائرنگ کی جبکہ اسرائیلی فوجی حملے سے کافی دور تھے ۔