(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) قابض اسرائیل نے آج صبح غزہ میں مزاحتمی مقامات پر بمباری کی جس کےنتیجے میں ایک عمارت تباہ تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
مقامی ذرائع کے مطابق آج جمعرات کی صبح اسرائیل فضائیہ کے ایک بمباری طیارے نے غزہ کے شمال مشرقی علاقے السفینہ پر پانچ میزائل داغے جس کے نتیجے میں ایک عمارت مکمل طور پر تباہ ہوگئی اور ایک شخص کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے تاہم حملے میں کسی جانی نقصان کی خبر موصول نہیں ہوئی ۔
قاصب صیہونی فوج نے اپنے بیان میں حملے کا جواز پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملہ غزہ سے اسرائیلی آبادی میں کیئے جانے والے راکٹ حملے کا ردعمل ہے جس کو اسرائیل کی دفاعی نظام آئرن ڈوم نے فضامیں تباہ کردیا ، صیہونی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ غزہ سے ہونے والے راکٹ حملوں کا بھرپور اور دردناک جواب دیا جائےگا۔