(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صہیونی ریاست میں اسرائیلی عدالت نےفلسطینی کو بغیر کسی جرم کے جھوٹے مقدمات میں پھنسا کر قید اور جرمانے کی سزا سنا دی۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ روز قابض صہیونی عدالت نے مقبوضہ فلسطینی علاقے طولکرم کےعلاقے صیدا کےرہائشی شیخ امجد الاشقر کے خلاف 4 سال قید اور8 ہزار شیکل جرمانے کی سزا کا حکم جاری کیا۔
قابض ریاست میں صہیونی عدالت نے فلسطینی باشندے کو جھوٹے مقدمات بنا کر 4 سالوں کے لیے صہیونی زندانوں میں وحشیانہ تشدد کے لیے قید رکھنےکا فیصلہ کیا ہے جبکہ بے گناہ قیدی الاشقر پر کوئی جرم ثابت نہ ہونے کے باوجود اسرائیلی عدلیہ کی جانب سے نوجوان پر 8 ہزار شیکل جرمانہ بھی عائد کردیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ صہیونی عقوبت خانوں میں فلسطینی باشندوں پر مختلف بہانوں سے حراست کے دوران جھوٹے اور بے بنیاد مقدمات بنا ئے جاتے ہیں جن کی پاداش میں فلسطینی قیدیوں کو رہائی کے فورا بعد ہی دوبارہ حراست میں لے لیا جاتا ہے۔