(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسرائیل نے مذہبی اور کاروباری مقاصد کے لیے مسلمانوں اور یہودیوں کو پہلی مرتبہ سرکاری سطح پر سعودی عرب جانے کے اجازت نامے پر ستخط کردیئے۔
گزشتہ جمعہ کو اسرائیلی وزیر داخلہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی وزیر داخلہ الریح دیری نے مسلمان اور اسرائیلی شہریوں کو کاروباری اور مذہبی مقاصد کیلئے سعودی عرب جانے کے اجازت نامے پر باقائدہ دستخط کردیئے ہیں ج سکے تحت
اسرائیلی شہری کاروباری اجلاسوں میں شرکت یا مذہبی رسومات کی ادائیگی کیلئے نوّے روز تک سعودی عرب میں مقیم رہ سکتے ہیں تاہم تجارتی ویزے پر سفر کرنے والوں کے پاس سعودی عرب میں داخلے کے لیے وہاں کے کسی سرکاری ذریعے کا جاری کردہ دعوت نامہ ہونا لازمی قرارد یا گیا ہے ۔
واضح رہے کہ اس سے قبل اسرائیلی شہریوں یہود اور مسلمانوں، دونوں کو مناسک حج کی ادائی اور تجارتی مقاصد کے لیے سعودی عرب میں جانے کی اجازت نہیں تھی۔