(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) قابض ریاست کے فلسطینی قیدیوں کے ساتھ غیر انسانی سلوک کے خلاف فلسطینی قیدی کی بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال کو 100دن مکمل ہوگئے ہیں جس کے باعث حالت تشویشناک ہوگئی ہے۔
فلسطینی قیدیوں کی تفصیلات فراہم کرنےو الے ادارے فلسطینی محکمہ امور اسیران کے سربراہ قدری ابوبکر کی جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ غرب اردن کے علاقے دیر ابو مشعل سے تعلق رکھنے والے فلسطینی اسیری احمد زھران کی صیہونی زندان میں بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال کو 100 دن مکمل ہوگئے ہیں جس کے باعث ان کی حالت انتہائی تشویشناک ہوگئی ہے ۔
مخدوش صحت کی صورتحال کے باعث ان کو کابلان اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں انھیں بنیادی سہولیات بھی فراہم نہیں کی جارہی ہیں اور اس حالت میں بھی صیہونی حکام نے انھیں زنجیروں سے جکڑا ہوا ہے جو ایک غیر قانونی اور غیر انسانی اقدام ہے ۔
قدری ابوبکر کا کہنا ہے کہ
واضح رہے کہ سال 2019ء کے دوران اسرائیلی زندانوں میں رجسٹرڈ فلسطینی اسیران کی تعداد 5500 ہے، جن میں سے زیادہ تر کا تعلق مقبوضہ مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس سے ہے ، رواں سال کے دوران اسرائیلی فوج نے 180 فلسطینی بچوں کو حراست میں لیا، بچوں کی منظم انداز میں گرفتاریاں اور ان پر تشدد اسرائیلی ریاست کی سرکاری پالیسی کی شکل میں جاری رہا۔