(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) گزشتہ سال صہیونی حکام نے فلسطینیوں کے 686 مکانات کو مسمار کرکے خواتین او ربچوں سمیت کم سے کم پانچ ہزار فلسطینیوں کو بے گھر کیا۔
فلسطینی رابطہ کمیٹی کے رکن فواد عمورکے مطابق قابض صہیونی حکام نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں مسافر یطا کے مقام پر الھذالین، المصری، التنبہ اور الفقیر خاندانوں کے 18 مکانات کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے مسمار کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس ضمن میں اہلخانہ کو صیہونی بلدیہ کی جانب سے نوٹس جاری کیے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے محمد موسیٰ مخامرہ، احمد الیتیم، احمد اسماعیل الدبابسہ، محمود عیسیٰ الیتیم، عنان عبد ربہ، خلیل عیسیٰ الیتیم، قاسم احمد ابو تحفہ اور محمد موسیٰ مخامرہ کے مکانات مسمار کرنے کے نوٹس جاری کیے گئے تھے۔اسرائیل کی نسلی دیوار کے خلاف فلسطینی کمیٹی کے مطابق گذشتہ برس صہیونی حکام نے فلسطین میں 686 مکانات مسمار کیے جن میں سے صرف القدس میں 300 مکانات مسمار کیے گئے۔a