(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صیہونی زندان میں غیر قانونی حراست کے خلاف 20 روز سے اجری بھوک ہڑتال کے باعث فلسطینی قیدی کی حالت خراب ہونے کے بعد جزیرہ نما النقب کی جیل سے ایلا اسپتال منتقل کیا گیا ہے تاہم بھوک ہڑتال تاحال جاری ہے۔
مقبوضہ فلسطین میں قیدیوں کی تفصیلات فراہم کرنے والے ادارے کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس کے رہائشی 47 سالہ سامی جنازرہ کو صیہونی فوج نے ستمبر 2019 کو ان کے گھر سے انتظامی حراست کی غیر قانی پالیسی کے تحت گرفتار کرکے چار ماہ کیلئے قید کا حکم دیا اور جب انھوں نے صیہونی زندانوں میں چار ماہ کی قید بغیر کسی جرم کے کاٹ لی اور رہائی کا وقت آیا تو انھیں دوبارہ چار ماہ کیلئے قید کا حکم سنادیا گیا ۔
صیہونی جیل انتظامیہ کی جانب سے جاری ظالمانہ اقدامات کے خلاف فلسطینی قیدی سامی جنازرہ مسلسل 20 دن سے بھوک ہڑتال جاری رکھے ہوئے ہیں اور بھوک ہڑتال کے باعث حالت خراب ہونے کے بعد جزیرہ نما النقب کی جیل سے ایلا اسپتال منتقل کیا ہے۔
خیال رہے کہ سامی جنازرہ سنہ 1991ء کے بعد مختلف اوقات میں سات سال قید کاٹ چکے ہیں۔ سنہ 2016ء کے بعد انہیں تین بارانتظامی قید میں رکھا گیا۔