(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) 1967 سے آج تک صیہونی زندانوں میں صیہونی فوج کے ہاتھوں شہید ہونے والوں میں 75 کو تشدد کرکے 7 کو گولیاں مارکر جبکہ 71 فلسطینی قیدیوں کو مجرمانہ طبی غفلت کے باعث شہید کیا جاچکا ہے ۔
مقبوضہ فلسطین میں قیدیوں کے امور کے ادارے کی جانب سے یوم شہداء فلسطین کے موقع پر جار ی کردہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 1967 سےگذشتہ سال 2020 تک 53 سالوں کے درمیان صیہونی جیل حکام نے 226 فلسطینی قیدیوں کو جیلوں میں منظم انداز میں دانستہ شہید کیا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 226 شہداء میں سے 75 کو بدترین تشدد سے شہید کیا گیا 7 فلسطینی قیدیوں کو جیل میں گولیاں مار ی گئیں ،جبکہ 71 قیدیوں کو مجرمانہ طبی ٖغفلت سے شہید کیا گیا ، رپورٹ میں بتایاگیا ہے کہ صیہونی زندانوںمیں قید متعدد فلسطینی مختلف اقسام کےکینسر میں متبلا تھے جنہیں طبی سہولیات فراہم نہیں کی گئیں جس کے باعث وہ جیلوںمیں ہی شہید ہوگئے ، صرف گذشتہ دس سالوں کے دوران ، اسرائیلی طبی غفلت کی پالیسی کی وجہ سے 29 قیدی جیلوں میں شہید ہوچکے ہیں ۔