• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 1 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

اسرائیل جنگی مجرم ہے، عالمی عدالت انصاف میں درخواست دائر

منگل 19-11-2019
in خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں, غزہ, فلسطین
0
اسرائیل جنگی مجرم ہے، عالمی عدالت انصاف میں درخواست دائر
0
SHARES
0
VIEWS

(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) غزہ میں اسرائیل کی جانب سے وحشیانہ بمباری کے  نتیجے  میں 36 فلسطینیوں کی شہادت اور بڑے پیمانے پر رہائشی عمارات اور اسکولوں کی تباہی کے بعد انسانی حقوق  کیلئے کام کرنے والی تنظیم کی جانب سے اسرائیل کے جنگی جرائم کی تحقیقات کیلئے عالمی فوجداری عدالت انصاف میں درخواست دائر کردی گئی ہے۔

فلسطین میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے ایک گروپ نے نیدرلینڈ کے شہر دی ہیگ میں قائم بین الاقوامی فوج داری کی پراسیکیوٹر جنرل فاتو بنسوڈا کے دفتر میں ایک درخواست جمع کرائی گئی ہے جس میں گزشتہ ہفتے غزہ کی پٹی پر مسلط کی گئی بمباری اور انسانیت کے خلاف جرائم کے واقعات کی تفصیلات بیان کی گئی ہیں۔

عدالت میں دائر کردہ درخواست میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج غزہ  میں سنگین نوعیت کے جنگی جرائم کی مرتکب ہوئی ہے۔

قابض فوج نے بے گناہ فلسطینی بچوں اور خواتین کو وحشیانہ بمباری میں شہید کیا ہے۔درخواست میں عالمی عدالت انصاف سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ غزہ کی پٹی پراسرائیلی ریاست کے جرائم کی تحقیقات کی جائیں اور جرائم میں ملوث اسرائیلی فوجی اور سیاسی لیڈر شپ کے خلاف بین الاقوامی قوانین کے مطابق سخت کارروائی کی سفارش کی جائے۔خیال رہے کہ گذشتہ ہفتے اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی پر تین روز تک جاری رہنے والی جارحیت کے دوران 37 فلسطینی شہید اور 111 فلسطینی زخمی کردیے تھے۔

Tags: اسرائیل جنگی مجرمپراسیکیوٹر جنرل فاتو بنسوڈاجنگی جرائمدی ہیگغزہنیدرلینڈ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.