(روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) روزنامہ اسرائیل ھوم کے مطابق جنرل اسرائیل زیو نے کہا ہے کہ حماس اعلی صلاحیتوں کی حامل ایک منظم فوج میں تبدیل ہو گئی ہے اور اس کی طاقت میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔
صیہونی جنرل کا کہنا تھا کہ حماس اپنے اہداف کے قریب پہنچ رہی ہے اور مقبوضہ علاقوں پر اس کے میزائل حملوں سے نشاندہی ہوتی ہے کہ وہ اسرائیل میں وحشت پیدا کرنے کی پالیسی میں کامیاب ہے۔
اسرائیل زیو نے مزید کہا کہ بقول اس کے حماس ایک ناقابل برداشت خطرے میں تبدیل ہو گئی ہے اور اسے روکنے کے لیے اسرائیل کو غلط یا صحیح تمام آپشن استعمال کرنا ہوں گے۔
دوسری جانب حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ یحی سنوار نے خـبردار کیا ہے کہ اگر غزہ پر کوئی نئی جنگ مسلط کی گئی تو اسرائیل کو سرحدی علاقے ہی نہیں، بلکہ عسقلان اور تل ابیت سمیت بہت سے شہروں کو خالی کرانا پڑے گا۔