(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) اسرائیلی جاسوس کے حوالے سے شام میں ایک دستاویزی فلم کے ضمن میں ایک نادر اور پرانی وڈیو سامنے آئی ہےجس کے حوالے سے کہا جا رہا ہے کہ اس میں نظر آنے والا شخص موساد کا مشہور ترین جاسوس ایلی کوہن ہے۔
تفصیلات کے مطابق سال 1949ء میں اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے قیام کے بعدسےایلی کوہن نامی اس شخص کو اب تک اسرائیلی خفیہ ادارے کا اہم ترین جاسوس قرار دیا گیا ہے۔
اس حوالے سے اطلاع ہے کہ کوہن نے1961ء سے شام میں جاسوسی کا آغاز کیا تھا جبکہ چار برس بعد وہ پکڑا گیا تو عدالت کے کٹہرے میں قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑااورکوہن کے خلاف عدالتی کارروائی کو ٹیلی وژن پر نشر کیا گیا، عدالتی کارروائی کے نتیجے میں 41 سالہ جاسوس کو پھانسی کی سزا سنا دی اور کوہن کو دمشق کے وسط میں المرجہ اسکوائر پر موت کے گھاٹ اتارا گیاتاہم گذشتہ روز سامنے آنے والی دستاویزی فلم کے پہلے منٹ کے دوران 4 سیکنڈ کے ایک منظر میں ایلی کوہن کو شام کے دارالحکومت دمشق میں چلتے پھرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
واضح رہے کہ پھانسی کی سزا پانے والے اسرائیلی جاسوس کے زندہ ہونے کے حوالے سے اس وڈیو نے شام میں اسرائیلی جاسوسوں کی موجودگی کے حوالے سے کئی سوال اٹھادیے ہیں۔