(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صہیونی فوج کے حکم پر فلسطینی نے بھاری جرمانے کی ادائیگی سے بچنے کے لیے خود ہی اپنے ہاتھوں سےاپنے گھر کو مسمار کر دیا۔
فلسطینی انفارمیشن سینٹر وادی ہلوہ کےمطابق گذشتہ روز مقبوضہ بیت المقدس کے علاقے سلوان میں واقع محلہ راس العمود کے رہائشی معتز خلیل پرقابض بلدیاتی ادارے کی جانب سے الزام عائد کیا گیا کہ ان کے مکان کو بغیر لائسنس کے تعمیر کیا گیا تھا جس کو فوری طور پر منہدم کر نے کے نوٹس جاری کیے گئے ہیں ساتھ ہی مکان کے انہدام کے لیے بھاری جر مانہ بھی ادا کر نا ہوگا جس کے بعد جرمانے سے بچنے کے لیے معتز خلیل اور ان کے خاندان کی جانب سے اپنی مدد آپ کے تحت اپنے ملکیتی گھر کو اپنے ہاتھوں سے مسمار کردیناپڑا۔
واضح رہے کہ قابض ریاست میں اب تک صہیونی فوج کی جانب سےمتعدد فلسطینی گھروں کو غیر قانونی قرار دےکر مسمار کیا جا چکا ہے۔