(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) اسرائیلی اخبار "یروشلم پوسٹ "کا کہنا ہے کہ سنہ 1999ء کے بعد پہلی بار بڑی تعداد میں عرب ارکان نے اسرائیلی کنیسٹ کے انتخابات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور واضح طورپر کامیابی حاصل کی۔
اسرائیل کےایک کثیرالاشاعت اخبار’ہارٹز’نے اپنی رپورٹ میں 2مارچ کو اسرائیلی پارلیمنٹ (کنیسٹ) کے انتخابات میں عرب کمیونٹی کے 16 ارکان کی کامیابی پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے اس کامیابی کو اسرائیلی سیاست میں نیا موڑ لکھا ہے ۔
اخبار نے لکھا ہے کہ اندرون فلسطین کے عرب باشندوں کی جانب سے بڑی تعداد نے ووٹ ڈالا اور عرب اراکین کو کنیسٹ کے ارکان منتخب ہونے کی راہ ہموار کی، اخبار کا کہنا ہے کہ مشترکہ عرب اتحاد میں شامل عرب جماعتوں کے کنیسٹ کے چند اراکین کے منتخب ہونے کی توقع کی جا رہی تھی مگر اس بار 17 ارکان نے کنیسٹ کے انتخابات میں کامیابی حاصل کی ہےجو اسرائیل کی سیاست میں خطرے کی گھنٹی ہے ۔