(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) قابض ریاست میں پارلیمانی انتخابات کے موقع پر نام نہادی سیکیورٹی کے نام پر قابض فوج نےفلسطینی علاقوں کو سیل کرکے جیل میں تبدیل کردیا ،فلسطینی باشندوں کو نقل حرکت سے بھی روک دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق قابض صیہونی ریاست میں میں 2 مارچ بروز پیر پارلیمان (کنیسٹ) کے 23 ویں عام انتخابات منعقد کئے جارہے ہیں تاہم انتخابات سے قبل ہی قابض فوج نے نام نہاد سیکیورٹی کے نام پر غرب اردن سمیت کئی دیگر فلسطینی علاقوں کو سیل کرکے فلسطینی علاقوں کو ایک دوسرے سے ملانے والی تمام گذرگاہیں بند کردی گئی ہیں، قابض فوج نے غرب اردن کی غزہ، القدس اور شمالی فلسطین سے ملانے والی تمام راہداریوں کو عام انتخابات کے اختتام تک کیلئے بند کردیا گیا ہے۔
دوسری جانب مقامی فلسطینی باشندوں کا کہنا ہے کہ قابض صہیونی فوج نے نام نہاد سیکیورٹی کے نام پر غرب اردن کے تمام شہر اور اہم علاقوں کو بھاری فوج کی تعیناتی سے سیل کردیا ہے جبکہ فلسطینیوں کو ایک سے دوسرے شہر نقل وحرکت پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے جو بنیادی انسانی حقوق کے منافی ہے ۔