• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 5 جون 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

اسرائیلی آبدوز  خلیج فارس میں پہنچ گئی ، ایران کو دھمکی آمیز پیغام

جمعرات 24-12-2020
in خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں
0
اسرائیلی آبدوز  خلیج فارس میں پہنچ گئی ، ایران کو دھمکی آمیز پیغام
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) عبرانی ذرائع  نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی آبدوز خلیج فارس تک گئی جس کا مقصد ایران کو واضح پیغام دینا ہے کہ اسرائیل کیلئے خلیج فارس تک پہنچنا مشکل نہیں ہے۔

 صیہونی ریاست کے معروف عبرانی اخبار نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ ہفتے اسرائیل کی "ڈولفن” آبدوز مصری حکام کی اجازت کے بعد نہر سویز سےگذرتے ہوئے خلیج فارس کے قریب پہنچ گئی، اسرائیلی آبدوز کے اس اقدام کو27 نومبر کو ایرانی جوہری سائنسدان محسن فخری زادہ کے قتل کےبعد "تل ابیب” اور تہران کے مابین کشیدگی  کے تناظر میں دیکھا جارہا ہے ۔

ذرائع ابلا غ نے صیہونی عسکری ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ خلیج فارس تک اسرائیلی آبدوز کی موجودگی ایران کیلئے ایک واضح پیغام ہے کہ  اسرائیل کیلئے نہر سویز میں داخل ہونا اور اس کے بعد خلیجی پانیوں میں پہنچنا مشکل نہیں ہے۔

واضح رہے کہ  ایرانی  سائنسدان کے قتل کےفورا بعد ہی تہران نے "تل ابیب” سے انتقام لینے کا عزم کیا تھا،  ایران نے الزام عاید کیا تھا کہ اس کےجوہری سائنسدان کے قتل میں صہیونی دشمن ریاست ملوث ہے۔

Tags: اسرائیلی آبدوزتل ابیبصیہونی ریاستمحسن فخری زادہ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.