(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) اس سے قبل بھی نیتن یاہو کا دورہ امارات کورونا وائرس کے اسرائیل میں بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث کئی مرتبہ تعطل کا شکار ہوتا رہا ہےتاہم اردنی فضائی حدود کی عبوری کی اجازت نہ دینا شب معراج کے موقع پر اردن کے شہزادے کی مسجد اقصٰی میں داخلے پر پابندی کا رد عمل ہے۔
غیر ملکی ذرائع کے مطابق گذشتہ روز اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کا دورہ متحدہ عرب امارات ایک مرتبہ پھر تاخیر کا شکار ہوگیا جس کے حوالے سے اطلاع ہے کہ اردن کی جانب سے اسرائیلی وزیر اعظم پراردنی فضائی حدود کی عبوری کی پابندی اس وقت لگائی گئی ہے جب کہ اسرائیلی حکام نے اردن کے ولی عہد شہزادہ حسین کوشب معراج کی بڑی رات میں مسجد اقصیٰ جانے کی اجازت سے انکا رکیا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی نیتن یاہو کا دورہ امارات کورونا وائرس کے اسرائیل میں بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث کئی مرتبہ تعطل کا شکار ہوکر منسوخ ہوتا رہا ہےتاہم شب معراج کے حوالے مسجد اقصٰی کی اسلامی اہمیت ایک بڑی حقیقت ہے اور اس موقع پر مسجد اقصٰی میں جمع ہونا مسلمانوں کے لیے بڑی سعادت ہےجس کا رد عمل اردن کی جانب سے نیتن یاہو پر اردنی فضائی حدود کی عبوری کی پابندی لگا کر دیا گیا ہے۔