(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) وزارت خارجہ اور امیگریشن حکام نے بتایا ہے کہ فلسطینی انٹیلی جنس سروس کے سربراہ کی اردن کے حکام سے کامیاب ملاقات میں اردن میں پھنسے فلسطینیوں کی وطن واپسی کا طریقہ کار طے کیا گیا ہے جس پر عمل درآمد آئند اتوار سے شروع ہوجائے گا۔
فلسطینی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ آج صبح فلسطینی جنرل انٹیلی جنس سروس کے سربراہ میجر جنرل ماجد علی فرج کی اردنی حکام سے ملاقات ہوئی جس میں عالمی وباء کورونا وائرس کے باعث اردن میں پھنسنے والے 500سے زائد فلسطینیوں کی وطن واپسی کے طریقہ کار کو طے کیا گیا ہے جس پر عمل درآمد آئندہ اتوار سے شروع ہوجائے گاجس کے تحت سرحد پر فلسطینی شہریوں کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ بھی لئے جائیں گے ۔