• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 16 ستمبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

اردنی پارلیمنٹ کی اسرائیل کے ساتھ تمام تعلقات ختم کرنے کی سفارش

بدھ 21-08-2019
in خاص خبریں, عالمی خبریں
0
اردنی پارلیمنٹ کی اسرائیل کے ساتھ تمام تعلقات ختم کرنے کی سفارش
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ)  اردن کی پارلیمنٹ نے یہودی آباد کاروں کی حکومتی سرپرستی میں مسجد اقصیٰ کی مسلسل بے حرمتی اور بیت المقدس سے مسلمانوں کو بے دخل کرکے یہودی کالونی بنانے کی اسرائیلی سازشوں کے ارتکاب پر اسرائیل کے ساتھ ہرطرح کے سفارتی اور تجارتی تعلقات ختم کرنے کی سفارش کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرارعظم عمر الرزاز کی موجودگی میں اردنی پارلیمنٹ  میں مقبوضہ فلسطین میں اسرائیل کی جانب سے اسلام مخالف اور اشتعال انگیزاقدامات اورالقدس کی مسلسل بے حرمتی کے حوالے سے ہنگامی اجلاس بلایا گیا، اجلاس میں ارکان پارلیمنٹ نےاسرائیلی دہشتگردانہ اقدامات پر حکومت کواسرائیل کے ساتھ ہرطرح کے جاری سفارتی اور تجارتی روابط کو ختم کرنے کی سفارش کی۔

اراکین پارلیمنٹ نے صیہونی ریاست کےساتھ طے پائے امن معاہدے پرنظرثانی کرنے، اسرائیلی سفیر کو ملک سے بے دخل کرنے اور تل ابیب میں متعین اردنی سفیر کو واپس بلانے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ وہ القدس کے آئینی، قانونی، اسلامی اور عرب تشخص کی بقاء کے لیے عالمی سطح پر موثر کوششیں کرے تاکہ  بیت المقدس کو یہودیانے کی اسرائیلی سازشیں ناکام بنائی جاسکیں۔

اردنی پارلیمنٹ نے عرب ممالک ، عرب لیگ، سلامتی کونسل اور دیگر عالمی اداروں پر زوردیا کہ وہ فلسطینی قوم کو اسرائیلی مظالم سے تحفظ فراہم کرے۔

Tags: اردن کی پارلیمنٹالقدس کی مسلسل بے حرمتیتل ابیب میں متعین اردنی سفیر
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.