• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 جون 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

"آئی سی سی”کا مقبوضہ فلسطین میں جنگی جرائم کے الزامات کی تحقیقات کا اعلان

ہفتہ 21-12-2019
in خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں, غزہ, فلسطین
0
"آئی سی سی”کا مقبوضہ فلسطین میں جنگی جرائم کے الزامات کی تحقیقات کا اعلان
0
SHARES
0
VIEWS

(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) بین الاقوامی فوجداری عدالت ‘آئی سی سی’ کی  پراسیکیوٹر بینسوڈا نے گزشتہ روز مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی جنگی جرائم کے الزامات کی مکمل تحقیقات کے آغاز کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں یقین ہے کہ مقبوضہ فلسطین کے مختلف علاقوں مغربی کنارے بہ شمول مشرقی یروشلم  اور غزہ میں  اسرائیل کی جانب سے سنگین جنگی جرائم کا ارتکاب کیا گیا ہے، عالمی عدالت اسرائیلیوں اور فلسطینیوں دونوں پرعائد  الزامات کی چھان بین کرے گی۔

بین الاقوامی فوجداری عدالت کی جانب سے جاری اس بیان کا  فلسطینی وزارت خارجہ نے خیرمقدم کیا ہے اور کہا ہے کہ  آئی سی سی کی جانب سے مقبوضہ فلسطین میں اسرائیلی جنگی جرائم کے الزامات کی تحقیقات کھولنے کا ارادہ قابل تحسین ہے ۔

بین الاقوامی فوجداری عدالت کے بیان پر قابص صیہونی ریاست کے وزیراعظم بنجمن نیتن یاھونے اس کی شدید مذمت کرتے ہوئےکہاہے کہ بین الاقوامی فوجداری عدالت کو فلسطینی علاقوں میں جنگی جرائم کے الزامات کی تحقیقات کرنے کا "اختیار” نہیں ہے،  انہوں نے اسے "سچائی اور انصاف کے لیے سیاہ دن قرار دیا ہے ۔

نیتن یاھو کا کہنا ہے کہ  اس معاملے میں عدالت کا کوئی دائرہ اختیار نہیں ہے۔عدالت کو صرف خودمختار ریاستوں سے درخواستوں کی سماعت کرنے کا اختیار حاصل ہے لیکن فلسطینی ریاست خود مختار نہیں ہے۔

بین الاقوامی فوجداری عدالت کی چیف پراسیکیوٹر فاتوؤ بینسوڈا نے بیان میں کہا کہ فلسطین کی درخواست پر وہ براہ راست تحقیقات شروع کرسکتی ہیں،  اس کے لیے عدلیہ کی منظوری کی ضرورت نہیں۔

Tags: آئی سی سیبین الاقوامی فوجداری عدالتفاتوؤ بینسوڈامقبوضہ بیت المقدسنیتن یاھو
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.