(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف نے مقبوضہ فلسطین کے مخصوص علاقوں میں تیز رفتار براڈ بینڈ سروس اور ڈیجیٹل ڈیویلپمنٹ کی ترقی کیلئے 20 ملین ڈالر کی منظوری دے دی ہے۔
عالمی مالیاتی ادارے آئی ایف ایف کی جانب سے مقبوضہ مغربی کنارے اور غزہ کیلئے کنٹری ڈائریکٹر کیتھان شنکر کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ مغربی کنارے اور محصور شہر غزہ کیلئے شروع کردہ منصوبوں سے معاشی اقتصادی بحالی اور عالمی وباکورونا وائرس کے باعث پیدا ہونے والے سنگین صورتحال پر قابو پانے میں مدد ملے گی،بیان میں بتایا گیا ہے کہ عالمی وبا کے باعث نافذ کردہ پابندیوں سبب لوگوں کی نقل و حرکت اور اشیاء خوردونوش تک رسائی میں رکاوٹ میں ڈیجیٹل اور ٹیکنالوجی کے شعبوں کو ترقی دیکر ان مسائل سے نمٹنے میں مدد حاصل ہوگی جبکہ روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔
انھوں نے کہا کہ سماجی فاصلوں کو برقرار رکھتے ہوئے اس پروگرام سے فلسطینی نوجوان ٹیکنالوجی کے میدان میں اپنی صلاحیتیں دیکھا سکیں گے، انھوں نے بتایا کہ اسرائیل کے ساتھ تنازع اور پھر پابندیوں کے باعث غزہ مشرقی وسطیٰ اور افریقہ کا واحد علاقہ ہے جہاں 3جی ٹٰیکنالوجی کو لاؤئچ کیا گیا تھا اور اس بات کو بھی تین سال کا عرصہ بیت گیا ہے، جبکہ غزہ کے کچھ علاقوں میں تو ابھی بھی 2 جی سروس ہے۔