(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) مغربی کنارے پر یہودی آبادکاروں کی فلسطینیوں کے خلاف دہشتگردانہ کارروائیاں جاری ، شرپسند یہودی آبادکاروں نے حملوں میں فلسطینیوں کے متعدد گھروں اور گاڑیوں کے شیشے توڑ ڈالے ۔
مقبوضہ فلسطین میں غیر قانونی یہودی آبادکاری پر نظر رکھنے والے سماجی کارکن غسان دغلس کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر نابلس میں واقع مادما قصبے میں گزشتہ روز شرپسند یہودی آبادکاروں کے گروہ نے فلسطینیوں کے محلوں پر حملہ کیا ، حملے میں فلسطینیوں کے متعدد گھروں اور گاڑیوں کے شیشے توڑڈالے جبکہ اشتعال انگیز نعرے بازی بھی کی ۔
واضح رہے کہ شرپسند یہودی آبادکار حکومتی سرپرستی میں روزانہ کی بنیاد پر فلسطینیوں کی املاک اور گھروں پر حملے کرتے ہیں ، جس میں فلسطینیوں کے باغات کا اجاڑنا اور گھروں پر پتھراؤ معمول بن گیا ہے ۔