• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 18 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

یہودی آبادکاروں کا الجبعہ پر حملہ، گھروں اور گاڑیوں کو آگ لگا دی گئی

درجنوں آبادکاروں نے اچانک دھاوا بول کر علاقے میں خوف و ہراس پھیلا دیا۔

منگل 18-11-2025
in خاص خبریں, صیہونیزم
0
یہودی آبادکاروں کا الجبعہ پر حملہ، گھروں اور گاڑیوں کو آگ لگا دی گئی
0
SHARES
0
VIEWS

بیت لحم ۔ روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ

غرب اردن کے جنوبی شہر بیت لحم کے مغرب میں واقع فلسطینی گاؤں الجبعہ قابض اسرائیلی آبادکاروں کے ایک بڑے اور منظم حملے کی لپیٹ میں آ گیا جہاں غاصب یہودی جتھوں نے گھروں اور گاڑیوں کو آگ لگا کر سفاکیت کی بدترین مثال قائم کی۔

قریہ الجبعہ کی مقامی کونسل کے سربراہ ذیاب مشاعلہ کے مطابق بڑی تعداد میں آبادکاروں نے گاؤں پر دھاوا بولا اور کئی گھروں پر حملہ کیا۔ عینی شاہدین نے تصدیق کی کہ حملے کے دوران آبادکار کم از کم دو گاڑیوں کو جلا کر خاکستر کر گئے۔ ان کے مطابق 100 سے زائد انتہاپسند یہودی اس ظالمانہ یلغار میں شریک تھے جو بدستور جاری رہی۔

قابض فوج کے ریڈیو نے اعتراف کیا کہ سیکڑوں آبادکاروں نے الجبعہ پر دھاوا بولتے ہی فلسطینیوں کے گھروں اور گاڑیوں کو آگ لگانا شروع کر دی۔ غاصب آبادکاروں نے اپنے اس ظلم کا جواز ایک غیرقانونی یہودی چوکی کی مسماری اور غوش عتصیون کے علاقے میں ہونے والی جھڑپوں کو قرار دیا۔

ریڈیو کے مطابق قابض اسرائیلی فوج کی بڑی نفری اس وقت گاؤں کی طرف بڑھ رہی ہے تاکہ صورتحال کو قابو میں لانے کا بہانہ بنایا جا سکے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق ایک فلسطینی گھر اور چار گاڑیاں مکمل طور پر جلا دی گئیں جبکہ ایک فلسطینی شہری کو آبادکاروں کے تشدد سے زخمی بھی کیا گیا۔

Tags: Free PalestineGaza under attackHuman rights violationIsraeli aggressionWar crimes in Gazaاسرائیلی قبضہعالمی یکجہتیغزہ میں نسل کشیفلسطینی مزاحمتمسجد اقصیٰ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.