(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صیہونی وزیرکا کہنا ہے کہ یہودی مذہبی تہوار سے قبل فلسطینی لیبر کے دو ماہ کے لیے اسرائیلی علاقوں میں رہنے کے فیصلے پرعمل درآمد یقینی بنایا جائے گا انھیں علاقے کوچھوڑنے پر مجبور نہیں کیا جائیگا ۔
اسرائیلی ٹی وی چینل کو دیئے گئے ایک انٹر ویو میں صیہونی ریاست کے وزیر دفاع نفتالی بینیٹ نے کہا ہے کہ یہودیوں کےمذہبی تہوار ایسٹر کے موقعے پر سنہ 1948ء کے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں کام کرنے والے فلسطینی مزدوروں کو انہی علاقوں میں رکنے کی اجازت دی گئی ہے، فلسطینی مزدور طبقے کو غرب اردن اور دوسرے فلسطینی علاقوں میں سفر کرنے پر مجبور نہیں کیا جائے گا، فلسطینی لیبر کے دو ماہ کے لیے اسرائیلی علاقوں میں رہنے کے فیصلے پرعمل درآمد یقینی بنایا جائے گا۔
واضح رہے کہ سنہ 1948ء کے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں 30 سے 40 ہزار فلسطینی غرب اردن اور دوسرے فلسطینی علاقوں سے اسرائیل میں محنت مزدوروی کے لیے آئے ہیں جن میں زیادہ تر تعمیرات، زراعت اور صحت کے شعبے میں کام کرتے ہیں۔