(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) غزہ میں غاصب اسرائیلی مظالم کے خلاف یورپ بھر میں احتجاج، بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں ہزاروں افراد کی جانب سے احتجاج کیا گیا۔ برسلز میں مظاہرین نے یورپی کمیشن کے ہیڈکواٹرز کی طرف مارچ کیا اور سفاک ناجائز ریاست اسرائیل پر پابندیوں کا مطالبہ کیا۔
اٹلی کے شہر میلان میں بھی فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیا گیا جبکہ لندن میں بھی فلسطینیوں کی حمایت میں ریلی نکالی گئی اظہارِ آزادی کی دشمن لندن پولیس نے آٹھ سو نوےمظاہرین کو حراست میں لے لیا۔
فٹبال میچ میں آئرلینڈ کے شائقین کی جانب سے بینر اٹھا کر احتجاج کیا گیا جس پر لکھا تھا ظالم اسرائیل کو ریڈ کارڈ دکھاؤ۔