(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ ) انٹرنیٹ کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل نے دنیا کے نقشے سے فلسطین کا وجود مٹا دیا ہے اور نئے نقشے میں جغرافیائی اعتبار سے فلسطین کو اسرائیل کا حصہ دکھایا گیا ہے۔
دنیا کے نقشے پر پانچویں صدی سے بحیرہ روم اور دریائے اردن کے درمیان موجود علاقے کو مستقل بنیادوں پر فلسطین کا نام دیا گیا تھا۔ جسے گوگل نے اب اپنے نقشے سے ختم کردیا ہے، اگر گوگل کے سرچ بار میں فلسطین لکھ کر سرچ کیا جائے تو فلسطین کے بجائے اسرائیل دکھائی دیتا ہے اور غزہ اور فلسطین کی حدود کو اسرائیل کا حصہ دکھایا گیا ہے جس پر فلسطینی عوام میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔