• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 21 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

گزشتہ ماہ صیہونی فوج نے خواتین اوربچوں سمیت 357 فلسطینیوں کو گرفتارکیا

بدھ 08-04-2020
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
گزشتہ ماہ صیہونی فوج نے خواتین اوربچوں سمیت 357 فلسطینیوں کو گرفتارکیا
0
SHARES
0
VIEWS

 (روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ)  انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے جاری اعداد وشمار میں بتایا گیا ہے کہ قابض صیہونی فوج نے کورونا وائرس کے شدید بحران کے باوجود گزشتہ ماہ مارچ میں خواتین اور بچوں سمیت  357 فلسطینیوں کو گرفتارکیا۔

ایسوسی ایشن برائے فلسطینی اسیران "الضمیر” اور دیگر انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے جاری ایک مشترکہ رپورٹ میں بتایاگیا ہے کہ صیہونی فوج اور پولیس نے ملک میں کورونا وائرس کےپھیلاؤ کی روک تھام کیلئے عائد کردہ لاک ڈاؤن  کے باوجود 357 فلسطینیوں کو گرفتار کیا ہے جن میں  18 سال سے کم عمر بچوں سمیت 48 بچے  اور اٹھارہ خواتین  بھی شامل ہیں ۔

رپورٹ کے مطابق گرفتار ہونے والوں میں 192 کا تعلق مقبوضہ بیت المقدس سے ہے  ، 33 کا رام اللہ  اور البیرہ سے 45 کا الخلیل سے جبکہ 23 کا تعلق نابلس سے ہے ۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ صیہونی حکام کی جانب سے گزشتہ ایک ماہ کے دوران 92 فلسطینیوں کو غیر قانونی انتظامی حراست کے قانون کے تحت  گرفتارکرنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔

Tags: "الضمیرالبیرہرام اللہصیہونی حکامفلسطینی قیدیمقبوضہ بیت المقدس
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.