(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) ماہ صیام کے موقعے پر انواع واقسام کے کھانے ہیں ، نہ رمضان کے بارے میں بحث، حتی کہ مساجد کو بھی تالے لگے ہوئے ہیں’ فلسطینی وزارت اوقاف ومذہبی امور نے کورونا وائرس کے پھھیلنے کے خطر کے پیش نظر غزہ میں مساجد کو غیرمعینہ مدت تک بند رکھنے کا حکم دیا ہے۔
دنیا کے بیشتر ممالک عالمی وباء کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن کا شکار ہے اسی عالمی وباء کے باعث مقبوضہ فلسطین کامحصور شہر غزہ کے بازاربھی خریداروں کی وہ چہل پہل سے محروم ہیں جو رمضان المبارک کی آمد سے قبل دیکھی جاتی تھی۔
اگرچہ فلسطین کے بیشتر علاقے جن میں غزہ کا علاقہ خاص طور پرشامل ہے کرونا کی وباء سے کافی حد تک محفوظ ہے مگر اس وبا کے بالواسطہ اثرات سے شہریوں کی مشکلات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
وزارت صحت کی جانب سے جاری ہدایت نامے کے مطابق محصور شہر میں عوامی مقامات پر سماجی فاصلے کی ہدایت ہیں جبکہ مساجد سمیت دیگر اجتماعی مقامات کو عوام کیلئے بند کردیا گیا ہے۔